لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا نیا واقعہ، تین عام شہری ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i195998-لائن_آف_کنٹرول_پر_فائرنگ_کا_نیا_واقعہ_تین_عام_شہری_ہلاک
ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے مابین سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا نیا واقعہ، تین عام شہری ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے مابین سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سے تین سو چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پرگوال ڈسٹرکٹ میں فائربندی کی خلاف ورزی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے میں ایک رہائشی مکان پر گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں کم از کم تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پیش آنے والے ایک اور واقعے میں ہندوستانی فوجیوں نے فائرنگ کر کے پاکستان کے سیالکوٹ کے قریب واقع ایک علاقے میں تین بچوں اور دو خواتین کو زخمی کر دیا۔ پیر کے روز بھی سرینگر کے جنوب میں واقع راجوری اور پونچھ کے علاقوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واضح رہے کہ کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر وقتا فوقتا دونوں ممالک کے فوجیوں کی جانب سے فائربندی کی خلاف ورزی ہوتی رہتی ہے اور فریقین اس کا الزام ایک دوسرے پر عائد بھی کرتے رہے ہیں۔