ہندوستان میں ریل حادثہ، تیس ہلاک، درجنوں زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196038-ہندوستان_میں_ریل_حادثہ_تیس_ہلاک_درجنوں_زخمی
ہندوستان میں ہونے والے ریل کے ایک حادثے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ریل حادثہ، تیس ہلاک، درجنوں زخمی

ہندوستان میں ہونے والے ریل کے ایک حادثے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کے ریلوے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ منگل کی رات ریاست مدھیہ پردیش میں دو ٹرینوں کے کچھ ڈبے پٹری سے اتر گئے جس کے نتیجے میں تیس سے زائد افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔ ہندوستانی ریلویز کے ترجمان پیوش ماتھر کا کہنا ہے کہ متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو ٹرینیں، اس پل پر سے گزریں جو سیلاب سے متاثر ہوکر کمزور ہوگیا تھا۔ رپورٹوں کے مطابق امدادی کارروائی بھی سیلاب کی وجہ سے سست روی کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور نہروں میں پانی کی سطح میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے اور بہت سے علاقوں میں سیلاب جاری ہوگیا ہے۔