ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو افراد کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196042-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_دو_افراد_کی_ہلاکت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو افراد کی ہلاکت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے دن کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک دستے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو فوجی ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے- ہندوستانی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا- حملہ ہونے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے مسلح کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی- ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق بدھ کے دن کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستانی اور پاکستانی بارڈر سیکورٹی فورس کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں تین عام شہری مارے گئے ہیں-