ہندوستان کی تیل کمپنیوں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی
Aug ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
ہندوستان کا ریزرو بینک، ایران کی چھے ارب پانچ سو ملین ڈالر کی واجب الادا رقم، ادا کرنے میں اپنے ملک آئل کمپنیوں کی مدد کرے گا-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی "ایسر آئل کمپنی اور منگلور پیٹروکیمیکل کمپنی، دوہزار تیرہ سے اب تک یوکو بینک کے ذریعے تیل کی پینتالیس فیصد رقم، روپے کی شکل میں ایران کو ادا کر چکی ہے اور پچپن فیصد رقم، ادائیگی کے ذرائع فراہم نہ ہونے کے باعث محفوظ کر رکھی ہے- ہندوستان کی آئل ریفائنریوں نے گذشتہ برس ایران کی واجب الادا تقریبا تین ارب ڈالر کی رقم چھے قسطوں میں ادا کی اور باقی رقم ہندوستان میں محفوظ کر رکھی ہے- سرکاری ذرائع کے مطابق تقریبا ایک سو ستّر ارب روپے یوکو بینک میں جمع ہیں- واضح رہے کہ ہندوستان کی وزارت خزانہ کے سیکریٹری راجیو مہرشی کی قیادت میں ایک وفد نے گذشتہ مہینے ایران کا دورہ کیا تھا اور ہندوستان کی آئل کمپنیوں پر ایران کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا-