ممبئی پولیس کی جانب سے داعش حامی صحافی کی تلاش
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196105-ممبئی_پولیس_کی_جانب_سے_داعش_حامی_صحافی_کی_تلاش_
ہندوستان کی پولیس نے سوشل میڈیا میں سرگرم داعش حامی صحافی کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ممبئی پولیس کی جانب سے داعش حامی صحافی کی تلاش

ہندوستان کی پولیس نے سوشل میڈیا میں سرگرم داعش حامی صحافی کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

ممبئی پولیس کے اعلان کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی اہلکار، سوشل میڈیا میں سرگرم ایک ایسے شخص کی تلاش میں ہیں جو داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ اس شخص نے اپنا نام زبیر احمد خان بتایا ہے۔ خود کو صحافی کہنے والے اس شخص نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ، داعش دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے اپنی ہندوستانی شہریت سے بھی دست بردار ہو سکتا ہے۔ زبیر احمد خان نام کے اس شخص نے ابو بکر البغدادی سے وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے یعقوب میمن کو بے گناہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ یعقوب میمن کو، جو سن انیس سو ترانوے کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا، گذشتہ جمعرات کو ناگپور کی مرکزی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ ادھر ہندوستانی سیکورٹی عہدے داروں نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سال، گیارہ ہندوستانی نوجوان داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہوئے تھے جن میں سے ابتک چھے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سولہ دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ کچھ عرصے قبل ایک امریکی اخبار نے اعلان کیا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ، ہندوستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔