ہندوستان، پاکستان سے متعلق اپنی سرحد پر حصار قائم کر رہا ہے
Aug ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
ہندوستان، پاکستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر سیکورٹی حصار قائم کرے گا-
ہندوستان، پاکستان کی جانب سے کشمیر کی کنٹرول آف لائن سے دراندازی روکنے کے لئے نیا سیکورٹی حصار قائم کر ے گا جس میں جدید ترین آلات نصب کئے جائیں گے- موجودہ سیکورٹی حصار، جو ہندوستان کی جانب سے دو ہزار پانچ میں کھینچا گیا تھا، وہ تین لائن خار دار تاروں پر مشتمل تھا- نیا حصار جدید ترین کنٹرول سسٹم سے لیس ہو گا جس میں الارم کے ساتھ ساتھ کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے جو رات کی تاریکی میں بھی کام کریں گے- یہ حصار، کشمیر کی کنٹرول لائن پر قائم کیا جائے گا- ہندوستانی فوج کے ترجمان نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ گذشتہ برس کشمیر کی کنٹرول لائن سے پچھتر حملہ آوروں نے دراندازی کی تھی- ہندوستان اور پاکستان نے دو ہزار تین میں کشمیر کے علاقے میں فائر بندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے لیکن تقریبا ہر ہفتے دونوں ملکوں کی بارڈر سیکورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ہو تے رہتے ہیں- واضح رہے کہ کشمیر کے کچھ علاقے ہندوستان کے زیر انتظام ہیں جبکہ کچھ دیگر علاقے، پاکستان کے زیر انتظام ہیں- ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی اس علاقے پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں اور اسی وجہ سے یہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک دیرینہ تنازعہ بنا ہوا ہے-