ہندوستان: بیس ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کی پیداوار کا منصوبہ
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۵:۳۲ Asia/Tehran
ہندوستان نے بیس ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کی پیداوار کے منصوبے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے گرین ہاؤس گیسوں میں کمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے مقصد سے دو ہزار بیس تک بیس ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کی پیداوار کے بڑے منصوبے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے- حکومت ہندوستان نے اقوام متحدہ میں اس منصوبے کا مسودہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیات میں تبدیلی سے مقابلے اور گرین ہاؤس گیسوں میں کمی کے مقصد سے اقوام متحدہ کے فیصلوں کے تناظر میں ہندوستان اس عالمی ادارے کے تعاون سے اس بڑے منصوبے پر عمل درآمد کا خواہاں ہے- قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے یہ فیصلہ ایسے حالات میں کیا ہے کہ جب ہندوستان نے حال ہی میں ہندوستانی کسانوں پر پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں گرین ہاؤس گیسوں میں کمی کی مخالفت کی تھی-