ایک ہندوستانی صحافی کی داعش گروہ میں شمولیت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196212-ایک_ہندوستانی_صحافی_کی_داعش_گروہ_میں_شمولیت
ایک ہندوستانی صحافی قطر میں تربیت حاصل کرنے کے بعد دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہو گیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ایک ہندوستانی صحافی کی داعش گروہ میں شمولیت

ایک ہندوستانی صحافی قطر میں تربیت حاصل کرنے کے بعد دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہو گیا ہے-

سوریہ الان نیوز ویب سائٹ نے روزنامہ ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے ہفتے کو ایک رپورٹ دی ہے کہ ہندوستانی شہری، جو ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ کے ایک اخبار میں کام کرتا تھا، دو ہزار چودہ میں قطر چلا گیا تھا جہاں سے وہ داعش گروہ میں شامل ہونے کے لئے شام گیا- روزنامہ ہندوستان ٹائمز نے لکھا ہے کہ داعش میں شامل ہونے کے لئے شام کے سفر میں کئی دیگر افراد بھی اس ہندوستانی صحافی کے ساتھ تھے- رپورٹوں کے مطابق اب تک کیرالہ کے تیرہ انتہا پسند ہندوستانی شام میں داعش گروہ میں شامل ہو چکے ہیں- دریں اثنا شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کا تعلق دنیا کے اسی سے زیادہ ممالک سے ہے-