جموں و کشمیر، مسلح افراد کے خلاف ہندوستانی فوج کی کاروائی
Aug ۰۹, ۲۰۱۵ ۰۴:۲۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج نے مسلح افراد کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے-
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کشمیر میں فوج نے ہفتے کے روز مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں- ہندوستان کے فوجی حکام نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، کہا کہ مسلح افراد بھاری اور جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں- ان جھڑپوں میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے- واضح رہے کہ جمعے کے دن یہ رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ ہندوستان، پاکستان کی جانب سے کشمیر میں دراندازی روکنے کے لئے کنٹرول لائن پر نیا سیکورٹی حصار قائم کرے گا جس میں جدید ترین آلات استعمال کئے جائیں گے- ہندوستان اور پاکستان نے دو ہزار تین میں کشمیر میں فائر بندی کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں لیکن دونوں ملکوں کی بارڈر سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریبا روز کا معمول بن گیا ہے- قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے کچھ علاقے ہندوستان کے زیر انتظام اور کچھ دیگر علاقے پاکستان کے زیر انتظام ہیں-