لیبیا میں اغوا شدہ دو ہندوستانی شہریوں کا ابھی تک پتہ نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196247-لیبیا_میں_اغوا_شدہ_دو_ہندوستانی_شہریوں_کا_ابھی_تک_پتہ_نہیں
طرابلس میں ہندوستانی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں اغوا کئے گئے دو ہندوستانی شہریوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • لیبیا میں اغوا شدہ دو ہندوستانی شہریوں کا ابھی تک پتہ نہیں

طرابلس میں ہندوستانی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں اغوا کئے گئے دو ہندوستانی شہریوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا ہے-

طرابلس میں ہندوستانی سفارت خانے کے ایک اعلی سفارت کار محمد راشد خان نے اتوار کے روز کہا کہ لیبیا کے مغربی علاقے سرت میں اغوا ہونے والے دو ہندوستانی شہری ابھی تک آزاد نہیں ہوئے ہیں اور دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں ان کے ممکنہ قتل یا ان کی موت کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ہے- واضح رہے کہ داعش گروہ نے حال ہی میں سرت سے چار ہندوستانی شہریوں کو اغوا کرلیا تھا جن میں سے دو آزاد ہوگئے تھے- محمد راشد خان نے مزید کہا کہ آزاد ہونے والے دو ہندوستانی شہری طرابلس منتقل ہو گئے ہیں- قابل ذکر ہے کہ اس وقت لیبیا میں تقریبا" دو ہزار ہندوستانی شہری مقیم ہیں-