ہندوستان:مندر میں بھگدڑ، دس افراد ہلاک
Aug ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۵:۳۵ Asia/Tehran
مشرقی ہندوستان کے ایک مندر میں بھگڈر کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے کی وجہ سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔ ہندوستانی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز ہندوستان کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں پیش آنے والے اس واقعے میں دسیوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں مختلف مذہبی رسومات ادا کئے جانے کے موقع پر بھکدڑ مچنے کے واقعات اس سے قبل بھی پیش آتے رہے ہیں جن میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حادثے کے وقت اس مندر میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد موجود تھے۔