ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپیں، دو مسلح افراد ہلاک
Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۴:۲۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی جھڑپوں میں پولیس نے دو مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی پولیس نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے جنوب میں واقع ایک دیہی علاقے میں مسلح افراد اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں میں دو مسلح افراد ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔ رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک علاقے میں مسلح افراد کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹیں موصول ہونے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے کارروائی شروع کی تاہم علاقے کے باشندوں نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ ہندوستان کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ علاقے کے عوام سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کرکے مسلح افراد کو فرار کرنے کا موقع فراہم کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان، کشمیر کی کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹہراتے رہے ہیں۔