نئی دہلی ایران سے قدرتی گیس خریدنے کا خواہاں
Aug ۱۳, ۲۰۱۵ ۰۵:۱۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ نئی دہلی ایران سے ایل این جی گیس خریدنے کا خواہاں ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر پٹرولیم دھرمیندرپردھان نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ایک ہندوستانی وفد نے جولائی دو ہزار پندرہ کے آخری ہفتے میں ایران کا دورہ کیا اور ایران سے ایل این جی گیس کی درآمدات کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے- ہندوستان کے وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ ہندوستان کی گیس کمپنی گیل نے تیرہ جون دو ہزار پانچ میں ایران کی قومی گیس کمپنی سے سالانہ بیس لاکھ ٹن ایل این جی گیس خریدنے کا معاہدہ کیا تھا اور انڈین آئل کارپوریشن نے بھی ایران سے سترہ لاکھ پچاس ہزار ٹن گیس خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں-