ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دھماکہ، 11 افراد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196387-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_دھماکہ_11_افراد_زخمی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک مسجد کو دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۳, ۲۰۱۵ ۰۵:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دھماکہ، 11 افراد زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک مسجد کو دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے-

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شوپیاں علاقے میں واقع جامع مسجد میں ایک دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ، ہینڈ گرینیڈ کے حملے کے نتیجے میں ہوا جس کی بنا پر گیارہ نمازی زخمی ہو گئے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔