ایرانی وزیر خارجہ نئی دہلی پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196428-ایرانی_وزیر_خارجہ_نئی_دہلی_پہنچ_گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نئی دہلی میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات میں توسیع کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گـی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۴:۴۲ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ نئی دہلی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نئی دہلی میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات میں توسیع کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گـی۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کی رات اسلام آباد سے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے- جواد ظریف نے نئی دہلی ہوائی اڈے پر ہمارے نمائںدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اور سیاسی تعاون میں فروغ کی راہوں اور علاقے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مقابلے کی راہوں کا جائزہ ہندوستانی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے اہم موضوعات میں شامل ہے- انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات میں توسیع کی راہ میں کچھ رکاوٹیں رہی ہیں لیکن امید ہے کہ یہ رکاوٹیں دور ہو جائیں گی- ایرانی وزیر خارجہ اپنے اس دورے میں ہندوستان کے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر ٹرانسپورٹ، نائب صدر اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کریں گے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے علاقائی ممالک کے دورے کا دوسرا مرحلہ لبنان سے شروع کیا تھا اور اس کے بعد وہ شام گئے تھے- شام کے بعد انہوں نے پاکستاان کا دورہ کیا تھا اور علاقائی ممالک کے دوسرے مرحلے کے آخر میں وہ جمعرات کی رات اسلام آباد سے نئی دہلی پہنچے- دو جانبہ تعاون میں فروغ اور دہشت گردی سے مقابلے کے لئے تعاون کی تقویت ایرانی وزیر خارجہ کے ان ممالک کے دورے میں ہونے والے صلاح و مشورے کا محور ہے-