ہندوستان ایران کو تیل کے واجبات ادا کے لئے آمادہ
Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
ہندوستان کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہندوستان کی تیل ریفائنریاں ایران کو تیل کے واجبات ادا کرنے کی تیاری کر رہی ہیں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ایک اعلی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہندوستان کے فنانس سیکریٹری راجیو مہریشی نے رواں مہینے میں ملک کی تیل کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کو واجب الادا ستر کروڑ ڈالر کی دو قسطیں دینے کی تیاری کریں- واضح رہے کہ ہندوستان چین کے بعد ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار تھا لیکن پابیدیوں اور تیل کی درآمد میں کمی کی وجہ سے ساتویں مقام پر پنہچ گیا- قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی کئی تیل کمپنیاں مجموعی طور پر ایران کی چھے اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی مقروض ہیں-