شمال مشرقی ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام
Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
ہندوستان کی فوج نے ریاست آسام میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا-
ہندوستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے جمعرات کی رات، ریاست آسام کے کوکرا جھار کے ایک جنگلی علاقے میں آپریشن کے دوران ریل کی پٹریوں کو دھماکے سے اڑانے کا ارادہ رکھنے والے چار دہشت گردوں میں سے ایک کو ہلاک کر دیا- ہندوستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے- ہندوستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق کامتاپور علیحدگی پسند تنظیم سے ہے- واضح رہے کہ ہندوستان میں پندرہ اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے-