پاکستانی عوام کو ہندوستانی وزیر اعظم کی مبارکباد
Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر اعظم نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے اس ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے-
رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعے کے روز پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے ٹوئٹر پر مختصر پیغام میں اس ملک کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے- واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو انیس سو سینتالیس میں چودہ اور پندرہ اگست کو برطانوی سامراج کے قبضے سے آزادی حاصل ہوئی ہے- قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے عوام نے جمعے کے روز اپنے ملک کے انہتر ویں یوم آزادی کا جشن منایا-