ہندوستان، ہزاروں دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کا وعدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196487-ہندوستان_ہزاروں_دیہاتوں_کو_بجلی_فراہم_کرنے_کا_وعدہ
ہندوستان کے وزیر اعظم نے ہزاروں دیہاتوں تک بجلی پہچائے جانے پر تاکید کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان، ہزاروں دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کا وعدہ

ہندوستان کے وزیر اعظم نے ہزاروں دیہاتوں تک بجلی پہچائے جانے پر تاکید کی ہے-

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو ہندوستان کے انہتر ویں یوم آزادی کے موقع پر وعدہ کیا ہے کہ آئندہ ایک ہزار دنوں میں اٹھارہ ہزار پانچ سو دیہاتوں کو بجلی فراہم کر دی جائے گی- انھوں نے ہزاروں دیہاتوں کے بجلی سے محروم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ یہ مس‏ئلہ، آئندہ ایک ہزار دنوں میں حل ہو جائے گا- نریندر مودی نے وعدہ کیا کہ وہ ہندوستان میں محروم ترین دیہاتوں کو معمول کی زندگی گذارنے کے لئے ابتدائی وسائل فراہم کریں گے- واضح رہے کہ ہندوستان کے یوم آزادی کی تقریبات میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے- ہندوستان، پندرہ اگست انیس سو سینتالیس کو برطانوی سامراج سے آزاد ہوا تھا-