کشمیر کی کنٹرول لائن پر جھڑپیں جاری
Aug ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں آٹھ افراد ہلاک اور انیّس دیگر زخمی ہو گئے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کے ترجمان منیش مہتا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے اتوار کی صبح ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے بالاکوٹ اور پونچھ کے علاقوں میں فائرنگ کر کے چھے عام شہریوں کو ہلاک اور سترہ دیگر کو زخمی کر دیا- پاکستانی فوج نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو ہونے والی جھڑپوں میں اس کے دو فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں- گذشتہ روز بھی کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورسز کی گولہ باری میں چار عام شہری ہلاک اور تیئیس زخمی ہو گئے تھے- واضح رہے کہ دو ہزار تین میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائر بندی کے معاہدے کے باوجود، دونوں ملکوں کے فوجی، فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے رہتے ہیں-