کشمیر کی کنٹرول لائن پر جھڑپیں جاری
Aug ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کی کنٹرول لائن پر جھڑپوں کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری ہے-
رپورٹ کے مطابق کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا- اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا- ہندوستانی فوج کے ترجمان منیش مہتا نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے اتوار کو کشمیر کے بالاکوٹ اور پونچھ کے علاقوں میں فائرنگ کر کے چھے افراد کو ہلاک اور سترہ دیگر کو زخمی کر دیا- سنیچر کو بھی اس علاقے میں ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار عام شہری ہلاک اور تیئیس دیگر زخمی ہوئے تھے- واضح رہے کہ دو ہزار تین میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائر بندی کے معاہدے کے باوجود دونوں ممالک کے فوجی، معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے رہتے ہیں-