ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کم سے کم دو افراد کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196626-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_کم_سے_کم_دو_افراد_کی_ہلاکت_
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں کی زیارت گاہ پر ہونے والے حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کم سے کم دو افراد کی ہلاکت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں کی زیارت گاہ پر ہونے والے حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے-

ہندوستانی پولیس کے مطابق اس حملے میں جو سری نگر سے پچپن کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک علاقے میں مسلمانوں کی زیارت گاہ پر ہوا، ایک پولیس افسر اور ایک عام شہری سمیت کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے- ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- کشمیر میں زیارت گاہ پر منگل کے دن ہونے والا یہ حملہ ایسے عالم میں ہوا ہے کہ گذشتہ کئ دنوں سے کشمیر میں بدامنی اور کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں- واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو ہزار تین سے فائر بندی کے معاہدے کے باوجود دونوں ملکوں کے فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے ہوتے رہے ہیں-