ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کم سے کم دو افراد کی ہلاکت
Aug ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں کی زیارت گاہ پر ہونے والے حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے-
ہندوستانی پولیس کے مطابق اس حملے میں جو سری نگر سے پچپن کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک علاقے میں مسلمانوں کی زیارت گاہ پر ہوا، ایک پولیس افسر اور ایک عام شہری سمیت کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے- ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- کشمیر میں زیارت گاہ پر منگل کے دن ہونے والا یہ حملہ ایسے عالم میں ہوا ہے کہ گذشتہ کئ دنوں سے کشمیر میں بدامنی اور کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں- واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو ہزار تین سے فائر بندی کے معاہدے کے باوجود دونوں ملکوں کے فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے ہوتے رہے ہیں-