ہندوستان: جھارکھنڈ میں ماؤنوازوں کا حملہ، دو ہلاک
Aug ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۵:۲۵ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ مین ہونے والے ماؤ نوازوں کے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں-
اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں منگل کے روز ہونے والے ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں- اطلاعات کے مطابق ماؤ نواز باغیوں نے جھارکھنڈ کے صدر مقام رانچی کے ایک اعلی پولیس افسر پربھات کمار پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں پربھات کمار اور ایک دیگر پولیس افسر زخمی ہو گئے البتہ پربھات کمار کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا- اس حملے کے دوران باغیوں کا ایک کمانڈر بھی ہلاک ہو گیا- یہ حملہ رانچی سے تقریبا" تیس کلومیٹر جنوب میں واقع ایک گاؤں میں کیا گیا-