ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں متعدد کشمیری رہنما نظر بند
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196714-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_متعدد_کشمیری_رہنما_نظر_بند
ہندوستانی حکومت نے کشمیر میں کئی کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں متعدد کشمیری رہنما نظر بند

ہندوستانی حکومت نے کشمیر میں کئی کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کر دیا ہے۔

نئی دہلی سے اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سرکاری ذرا‏ئع نے جمعرات کے دن کہا ہے کہ جموں کشمیر کے حکام نے سری نگر میں مخالف کشمیری رہنما یاسین ملک کو گرفتار جبکہ میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ نئی دہلی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کو پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور قومی سلامتی سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات کی دعوت دیئے جانے کے بعد کیا گیا۔ کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کرنے کے بعد پولیس نے حریت راہنما آسیہ اندرابی کے گھر پر بھی چھاپا مارا ہے- واضح رہے کہ سرتاج عزیز تیئیس اور چوبیس اگست کو نئی دہلی میں اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت ڈوول سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے-