علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک رہا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196734-علیحدگی_پسند_رہنما_یاسین_ملک_رہا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حراست میں لئے گئے علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو رہا کر دیا گیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک رہا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حراست میں لئے گئے علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو رہا کر دیا گیا-

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئندہ اتوار کو ہونے والے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان مذاکرات سے قبل حراست میں لئے گئے علیحدگی پسند رہنما سید یاسین ملک کو رہا کر دیا گیا- انھیں جمعرات کو حراست میں لے کر سری نگر کے میسوما تھانے لے جایا گیا تھا- اس کے ساتھ ہی میر واعظ عمر فاروق اور سید علی شاہ گیلانی کی نظر بندی بھی کر دی گئی- ان دونوں رہنماؤں کو جمعرات کی صبح نظر بند کر دیا گیا تھا اور ان کے گھروں کے اطراف میں سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی- اطلاعات ہیں کہ حریت رہنما، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات کے بعد قومی سلامتی و خارجہ امور میں پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کرنے والے ہیں- تیئیس اگست کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر گفتگو ہونے والی ہے- اس سے قبل پاکستانی سفارت کاروں سے حریت رہنماؤں کی ملاقات کے بعد حکومت ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ بند کر دیا تھا- ادھر اس سے قبل ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ نے ٹویٹ کر کے حریت رہنماؤں کی نظر بندی و گرفتاری کی مذمت کی-