باراک اوباما اور نریندر مودی کے درمیان ہاٹ لائن قائم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196780-باراک_اوباما_اور_نریندر_مودی_کے_درمیان_ہاٹ_لائن_قائم
امریکی صدر باراک اوباما اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ہاٹ لائن قائم ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • باراک اوباما اور نریندر مودی کے درمیان ہاٹ لائن قائم

امریکی صدر باراک اوباما اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ہاٹ لائن قائم ہو گئی ہے۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کے معاون پیٹر آر لیوے نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ امریکا کے صدر باراک اوباما اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ہاٹ لائن کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ لیکن ابھی تک اس ہاٹ لائن کو استعمال نہیں کیا ہے۔ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ رواں سال جنوری کے مہینے میں باراک اوباما کے دورہ ہندوستان کے موقع پر کیا گیا تھا۔ نریندر مودی روس، برطانیہ اور چین کے سربراہوں کے بعد امریکی صدر کے ساتھ ڈائریکٹ ہاٹ لائن پر رابطہ کرنے والے چوتھے سربراہ مملکت ہیں۔