سرتاج عزیز کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہ کریں: سشما سوراج
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i196813-سرتاج_عزیز_کشمیری_رہنماؤں_سے_ملاقات_نہ_کریں_سشما_سوراج
ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کی صورت میں ہم سرتاج عزیز کا استقبال کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • سرتاج عزیز کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہ کریں: سشما سوراج

ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کی صورت میں ہم سرتاج عزیز کا استقبال کریں گے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نئی دہلی میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز کشمیری رہنماوں سے ملاقات اور مسئلہ کشمیر پر بات نہ کریں تو ہم انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔ سشما سوراج نے مزید کہا کہ سنہ انیس سو اٹھانوے میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جامع مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا اور پاکستان کے ساتھ آٹھ نکات پر جامع مذاکرات ہو چکے ہیں۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان ہندوستان جامع مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے اور سنہ دو ہزار دس میں مذاکرات کی بحالی کا عمل شروع ہوا لیکن ممبئی حملوں کے بعد مذاکرات کا سلسلہ رک گیا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مذاکرات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اوفا معاہدے کے بعد نواز حکومت پر دباؤ بہت بڑھ گیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ پاکستان کو تیئیس جولائی کو بھیجے والے ملاقات کے دعوت نامے کا جواب چودہ اگست کو موصول ہوا اور اس سے قبل ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔