ہندوستان میں ٹرین اور ٹرک میں تصادم
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیشں میں مسافر ٹرین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کم سے چھے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گرینائٹ سے لدا ہوا ایک ٹرک ریلوے پھاٹک توڑتا ہوا ضلع اننت پور سے گزرنے والی بنگلور-ناندیڑایکسپریس سے ٹکراگیا۔ہلاک ہونے والوں میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے کرناٹک کے رکن اسمبلی وینکاتیش نائیک بھی شامل ہیں۔پولیس نے ٹرک کے بریک فیل ہوجانے کو حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور-ناندیڑ ایکسپریس اس سے پہلے دسمبر دوہزار تیرہ میں بھی حادثے کا شکار ہوچکی ہے جس میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ جانے سے چھبیس افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔