ہندوستان کی وزیر خارجہ کا دورہ مصر و جرمنی
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج دو ممالک مصر اور جرمنی کے دورے کے پہلے مرحلے میں مصر پہنچ گئی ہیں-
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج اپنے مصر اور جرمنی کے دورے میں قاہرہ اور برلن میں دونوں ممالک کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گی- قاہرہ میں قیام کے دوران مصر کے صدر اور وزیر خارجہ کے علاوہ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی سے ملاقات بھی سشما سوراج کے پروگراموں میں شامل ہے- سشما سوراج جرمنی کے دورے میں وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مایر کے علاوہ جرمنی کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گی- تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ مصر اور جرمنی کے اعلی حکام کے ساتھ ہندوستانی وفد کے مذاکرات کا محور بتایا گیا ہے-