نیپال ہند تیل پائپ لائن: مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
نیپال اور ہندوستان نے دونوں ملکوں کے درمیان تیل پائپ لائن کی تعمیر کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں-
اطلاعات کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں پیر کے روز ہندوستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم اور نیپال کے وزیر تجارت نے تیل پائپ لائن کی تعمیر سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے- نیپال اور ہندوستان کے ان وزراء نے اس معاہدے کو دونوں ملکوں کی اقوام کے لئے تاریخی موقع قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں فروغ کا امکان فراہم ہو گا- توقع ہے کہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان اکتالیس کلومیٹر طویل اس تیل پائپ لائن کی تعمیر آئندہ تیس مہینے میں مکمل ہو جائے گی- اس تیل پائپ لائن کی تعمیر سے نقل و حمل کے اخراجات میں کمی اور آئل ٹینکروں پر انحصار ختم ہونے کی بھی امید کا اظہار کیا گیا ہے- ہندوستان اور نیپال کے درمیان تیل پائپ لائن کے معاہدے کے لئے ہندوستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نیپال گئے تھے-