ہندوستان اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشقیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i197009-ہندوستان_اور_آسٹریلیا_کی_مشترکہ_فوجی_مشقیں
ہندوستان اور آسٹریلیا، مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیں گے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشقیں

ہندوستان اور آسٹریلیا، مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیں گے-

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں آسٹریلیا کے سفارتخانے نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی دہلی اور کینبرا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں، اوسینڈکس (Ausindex) کے عنوان سے بارہ ستمبر سے شروع ہوں گی- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بحری مشقیں، مشرقی ہندوستان کے ساحلی شہر وشاکھا پٹنم اور خلیج بنگال میں انجام پائیں گی- اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مشقوں میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں اور اینٹی سب میرین میزائلوں کو داغا جائے گا-