ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں چار عسکریت پسند ہلاک اور ایک گرفتار
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۶:۳۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کنٹرول لائن کے نزدیک سیکورٹی فورسیز کے ساتھ جھڑپ میں چار مسلح عناصر ہلاک ہوگئے۔
ایشیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکام نے بتایا ہے کہ پانچ افراد پر مشتمل مسلح عناصر کے اس گروپ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی جس کے بعد سیکورٹی فورسیز کے ساتھ ان کی جھڑپ شروع ہوگئی۔ چھڑپ کے دوران چار مسلح عناصر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہندوستانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ہونے والا مسلح شخص پاکستانی شہری ہے۔ یہ رواں ماہ کے دوران دوسری بار ہے جب ہندوستانی حکام نے کشمیر میں جھڑپ کے دوران کسی پاکستانی مسلح شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی ہے۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے پولیس ذرائع کا کہنا کہ سرحدی قصبہ اوڑی سے رفیع آباد تک کے وسیع جنگلات میں عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کارروائی جمعرات کو مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہی۔یہ کارروائی اتوار تیئیس اگست کو اس وقت شروع کی گئی تھی جب فوج کو اوڑی کے لچھی پورہ بجہامہ علاقے میں پانچ عسکریت پسندوں پر مشتمل ایک گروپ کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی۔az28082015