ہندوستان، عالمی اقتصاد میں چین کی جگہ لینے کے لیے پر‏عزم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i197126-ہندوستان_عالمی_اقتصاد_میں_چین_کی_جگہ_لینے_کے_لیے_پر_عزم
ہندوستان کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک آٹھ سے نو فیصد اقتصادی ترقی کر کے مستقبل میں عالمی اقتصاد میں چین کی جگہ لے سکتا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان، عالمی اقتصاد میں چین کی جگہ لینے کے لیے پر‏عزم

ہندوستان کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک آٹھ سے نو فیصد اقتصادی ترقی کر کے مستقبل میں عالمی اقتصاد میں چین کی جگہ لے سکتا ہے-

ہندوستان کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعے کو کہا کہ اقتصادی ترقی کے لئے نئے اقتصادی پہیوں کی ضرورت ہے اور موجودہ عالمی کساد بازاری میں ہندوستان جیسا ملک، نو فیصد معاشی ترقی سے عالمی اقتصاد کے لئے اہم سہارا بن سکتا ہے- انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان نے غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے نہایت مناسب ماحول فراہم کیا ہے، کہا کہ ہندوستانی معیشت کو اس وقت ہمیشہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے- ہندوستان کے وزیر خزانہ نے اس عالمی کساد بازاری میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو مناسب قرار دیا اور کہا کہ گذشتہ برس ہندوستان کی اقتصادی ترقی سات اعشاریہ تین فیصد تھی جو رواں سال کے آخر تک بڑھ جائے گی- انھوں نے کہا کہ ہندوستان غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور مزید تیزی کے ساتھ معاشی اصلاحات انجام دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ہندوستان کے ایک عالمی اقتصادی قطب میں تبدیل ہونے کا امکان بڑھ جائے گا-