جموں و کشمیر میں بارہ ہندوستانی فوجی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i197184-جموں_و_کشمیر_میں_بارہ_ہندوستانی_فوجی_زخمی
ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں ایک فوجی چھاؤنی میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم بارہ فوجی زخمی ہو گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • جموں و کشمیر میں بارہ ہندوستانی فوجی زخمی

ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں ایک فوجی چھاؤنی میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم بارہ فوجی زخمی ہو گئے-

شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا سنیچر کو سری نگر سے تیس کیلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ پامپورہ شہر کے قریب ایک فوجی چھاؤنی میں ہوا- اس دھماکے میں بارہ ہندستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں-اس رپورٹ کے مطابق زحمی فوجیوں کو خصوصی علاج کے لئے سری نگر کے فوجی اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے- بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے- پولیس حکام نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ دھماکا اتفاقی طور پر ہوا ہے، کہا کہ فوجی ٹریننگ کے دوران بے احتیاطی کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا- ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر کا علاقہ دنیا کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بڑی تعداد میں فوج تعینات ہے- کشمیر میں انیس سو نواسی سے کشمیری گروہوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں-