جموں و کشمیر میں بارہ ہندوستانی فوجی زخمی
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں ایک فوجی چھاؤنی میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم بارہ فوجی زخمی ہو گئے-
شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا سنیچر کو سری نگر سے تیس کیلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ پامپورہ شہر کے قریب ایک فوجی چھاؤنی میں ہوا- اس دھماکے میں بارہ ہندستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں-اس رپورٹ کے مطابق زحمی فوجیوں کو خصوصی علاج کے لئے سری نگر کے فوجی اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے- بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے- پولیس حکام نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ دھماکا اتفاقی طور پر ہوا ہے، کہا کہ فوجی ٹریننگ کے دوران بے احتیاطی کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا- ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر کا علاقہ دنیا کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بڑی تعداد میں فوج تعینات ہے- کشمیر میں انیس سو نواسی سے کشمیری گروہوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں-