ہندوستان میں ایک دن کی ہڑتال جاری
Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی لیبریونینوں نے حکومت کی مزدورپالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک دن کی ہڑتال شروع کردی ہے
ہندوستان کی ٹریڈیونینیں بھی اس تحریک کی حمایت کررہی ہیں کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ ہندوستان کے وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ لیبر یونینوں کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد نریندر مودی کی حکومت، اقتصادی شعبے میں جن اصلاحات کا نفاذ عمل میں لانا چاہتی ہے اس سے صرف حکومت کو فائدہ پہنچے گا-ہندوستان کی لیبر یونینوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری خزانے کو بھرنے کے لئے حکومتی اداروں کے حصص فروخت کرنے کی پالیسی پرعمل نہ کرے، فرسودہ کارخانے بند کروائے اور مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔
ہندوستان کے ٹی وی چینلوں میں بدھ کے روزنشرہونے والی تصاویرمیں، مغربی بنگال، کلکتہ اور بہت سے شہروں میں سڑکوں کو سنسان،اور دکانوں اورتجارتی مراکزکو بند دکھایا گیاہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے دو ہزارچودہ کے پارلیمانی انتخابات میں ہندوستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ غیرملکی سرمائے میں اضافے کے لئے ملک کے اقتصادی شعبے میں اصلاحات عمل میں لائیں گے۔
ٹیگس