اعلیٰ ترین سطح کی جنگی تیاری رکھتے ہیں: ایران کی زمینی فوج
ایران کی زمینی فوج کے ڈپٹی کمانڈر آپریشنز نے کہا ہے کہ مسلح افواج، بالخصوص زمینی فوج کی اعلیٰ جنگی تیاری ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی زمینی فوج کے ڈپٹی کمانڈر آپریشنز بریگيڈیئر جنرل سیروس امان اللہی نے کہا ہے کہ دشمن کے خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے ضروری منصوبہ بندی کرلی ہے اور ہم ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں۔
جمعہ کے روز ارنا کے دفاعی امور کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بریگيڈیئر جنرل سیروس امان اللہی نے مسلح افواج، بالخصوص زمینی فوج کی آمادگی کے بارے میں کہا کہ اعلیٰ عسکری قیادت کے احکامات کے مطابق، اس وقت زمینی فوج شمال مغرب سے لے کر ترکمانستان اور افغانستان کے ساتھ ملنے والی مشترکہ سرحدوں تک تعینات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ منصوبوں اور سامراجی طاقتوں کی شرپسندی کو مدنظر رکھتے ہوئے، حالات کے مطابق منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ہم نے اپنی توانائيوں کا دائرہ ملکی سرحدوں کے طول و عرض تک پھیلا دیا ہے۔
زمینی فوج کے ڈپٹی کمانڈر آپریشنز نے زمینی فوج کے ہتھیاروں اور سازوسامان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جدید ترین دستیاب ورژن استعمال کر رہے ہیں، جبکہ دفاعی اور آپریشنل یونٹوں کو بھی مطلوبہ سازوسامان فراہم کر دیا گیا ہے اور طے شدہ منصوبوں کے مطابق دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel