ایران میں سرمایہ کاری کے لئے ہندوستان کا اظہار دلچسپی
Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
ہندوستان نے ایران کی معدنیات اور پیٹروکیمیکل کے پراجیکٹوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے-
شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت ہندوستان نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی کمپنیاں، ایران کی معدنیات اور پیٹروکیمیکل کے پراجیکٹوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں- اقتصادی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ احمد مہدوی نے کہا کہ حکومت ہندوستان نے ایران کے دو علاقوں چابہار اور عسلویہ میں معدنیات اور پیٹروکیمیکل کے پراجیکٹوں میں شراکت کے لئے جامع مذاکرات انجام دیئے ہیں- انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ ہیں- ہندوستان اور ایران کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح تقریبا چودہ ارب ڈالر ہے کہ جس میں سے دس ارب ڈالر، ایرانی مصنوعات ہندوستان کو برآمد کئے جانے کے ذریعے حاصل ہوتا ہے- ایران، ہندوستان کو ساڑھے سات ارب ڈالر کا خام تیل برآمد کرتا ہے-