دہشت گردوں کے خلاف خفیہ فوجی کاروائی کریں گے، ہندوستانی وزیر مملکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i197755-دہشت_گردوں_کے_خلاف_خفیہ_فوجی_کاروائی_کریں_گے_ہندوستانی_وزیر_مملکت
ہندوستان کے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کہا ہے کہ اس ملک کی حکومت حافظ سعید اور داؤد ابراہیم جیسے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے ان کے خلاف خصوصی اور خفیہ فوجی کاروائی کرے گی-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  •  دہشت گردوں کے خلاف خفیہ فوجی کاروائی کریں گے، ہندوستانی وزیر مملکت

ہندوستان کے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کہا ہے کہ اس ملک کی حکومت حافظ سعید اور داؤد ابراہیم جیسے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے ان کے خلاف خصوصی اور خفیہ فوجی کاروائی کرے گی-

ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ نئی دہلی لشکر طیبہ کے سرغنہ حافظ سعید اور دوہزار آٹھ کےممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ داؤد ابراہیم جیسے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کے لئےخصوصی کاروائی کرے گا- واضح رہے کہ دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملوں کے نتیجے میں ایک سو پینسٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے- ہندوستان کے حکام کا کہنا ہے کہ داؤد ابراہیم متعدد دہشت گردوں کے ہمراہ پاکستان کے شہر کراچی میں ہے لیکن اسلام آباد نے بارہا اس کی تردید کی ہے- ادھر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ہندوستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مختصر مدت یا طویل مدت جنگ کی صورت میں دشمن کو منھ کی کھانی پڑے گی- جنرل راحیل شریف کا یہ بیان ہندوستان کے لیفٹینٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان مختصر اور برق رفتار جنگ کے لئے تیار ہے۔