ہندوستان: مدھیہ پردیش میں گیس سلینڈر دھماکا، وزیر اعظم کا اظہار افسوس
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i197984-ہندوستان_مدھیہ_پردیش_میں_گیس_سلینڈر_دھماکا_وزیر_اعظم_کا_اظہار_افسوس
ہندوستان کے وزیر اعظم نے ریاست مدھیہ پردیش میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں دسیوں افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مدھیہ پردیش میں گیس سلینڈر دھماکا، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

ہندوستان کے وزیر اعظم نے ریاست مدھیہ پردیش میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں دسیوں افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے-

اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں ہونے والے گیس سلینڈر کے دھماکے کے نتیجے میں دسیوں افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور زخمیوں سے ہمدردی ظاہر کی ہے- اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا میں ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے گیس سلینڈر کے دھماکے میں اب تک ایک سو چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں- اس دھماکے میں ایک سو بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے- پولیس نے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے- ریاستی حکومت نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے-