نئی دہلی میں ہندوستان و پاکستان کے درمیان فوجی مذاکرات اختتام پذیر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i197985-نئی_دہلی_میں_ہندوستان_و_پاکستان_کے_درمیان_فوجی_مذاکرات_اختتام_پذیر
ہندوستان اور پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی پر اتفاق کر لیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • نئی دہلی میں ہندوستان و پاکستان کے درمیان فوجی مذاکرات اختتام پذیر

ہندوستان اور پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی پر اتفاق کر لیا ہے-

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف کے حکام کے درمیان گذشتہ چار روز سے جاری مذاکرات سنیچر کو اختتام پذیر ہو گئے- سنیچر کو ہونے والے آخری دور کے مذاکرات میں قیام امن کے لئے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مشترکہ طور پر تحقیقات کرائے جانے اور مشترکہ باؤنڈری پر فائر بندی سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا- پاکستانی رینجرز کے چیف میجر جنرل عمر فاروق اور بی ایس ایف کے چیف ڈی کے پاٹھک کے درمیان طے پایا ہے کہ سرحدی کشیدگی سے بچنے کے لئے وہ موبائل فون، ای میل اور فیکس کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے- اطلاعات کے مطابق پاکستانی رینجرز کا وفد آج نئی دہلی سے پاکستان واپس چلا جائے گا-