ہندوستان کی طرف سے افغانستان کی پچاس لاکھ ڈالر کی مدد
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i198048-ہندوستان_کی_طرف_سے_افغانستان_کی_پچاس_لاکھ_ڈالر_کی_مدد
حکومت ہندوستان نے دل کی بیماری میں مبتلا افغان بچوں کے علاج کے لئے افغانستان کی پچاس لاکھ ڈالر کی مدد کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی طرف سے افغانستان کی پچاس لاکھ ڈالر کی مدد

حکومت ہندوستان نے دل کی بیماری میں مبتلا افغان بچوں کے علاج کے لئے افغانستان کی پچاس لاکھ ڈالر کی مدد کی ہے-

اطلاعات کے مطابق کابل میں ہندوستانی سفیر نے کہا کہ نئی دہلی افغان ڈاکٹروں کو تربیت دینے کے لئے بھی تیار ہے- ہندوستانی مدد افغانستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کی گئی ہے- افغانستان اور ہندوستان کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہندوستان افغانستان کی سیکورٹی فورسز کو ٹریننگ دینے اور ان کی طاقت و توانائی میں اضافے میں مدد کا پابند ہے-