مختلف ملکوں میں ہندوستان کے سفیروں کی تبدیلی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i198665-مختلف_ملکوں_میں_ہندوستان_کے_سفیروں_کی_تبدیلی
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے چین، پاکستان اور جاپان میں نئے سفیروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • مختلف ملکوں میں ہندوستان کے سفیروں کی تبدیلی

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے چین، پاکستان اور جاپان میں نئے سفیروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

ہندوستان کی وزرات خارجہ نے اقوام متحدہ میں اپنے مستقل نمائندے کو بھی تبدیل کردیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں تعینات ہندوستان کے سفیر وجے گوکھلے کو چین میں ہندوستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
بھوٹان تعنیات ہندوستان کے سفیر گوتم بمباوال کو پاکستان میں ہندوستان کا نیا ہائی کمشنر تعنیات کیا ہے۔ وہ دسمبر دوہزار پندرہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ہندوستان کی وزرات خارجہ نے ایک اور حکم کے ذریعے میکسیکو میں تعنیات اپنے سفیر کو جاپان جانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کو اقوام متحدہ میں ہندوستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے حکومت کے اقدامات کو خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی علامت قرار دیا ہے۔