مختلف ملکوں میں ہندوستان کے سفیروں کی تبدیلی
Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے چین، پاکستان اور جاپان میں نئے سفیروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
ہندوستان کی وزرات خارجہ نے اقوام متحدہ میں اپنے مستقل نمائندے کو بھی تبدیل کردیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں تعینات ہندوستان کے سفیر وجے گوکھلے کو چین میں ہندوستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
بھوٹان تعنیات ہندوستان کے سفیر گوتم بمباوال کو پاکستان میں ہندوستان کا نیا ہائی کمشنر تعنیات کیا ہے۔ وہ دسمبر دوہزار پندرہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ہندوستان کی وزرات خارجہ نے ایک اور حکم کے ذریعے میکسیکو میں تعنیات اپنے سفیر کو جاپان جانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کو اقوام متحدہ میں ہندوستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے حکومت کے اقدامات کو خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی علامت قرار دیا ہے۔