تمل ناڈو میں شدید بارش اور سیلاب، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i200522-تمل_ناڈو_میں_شدید_بارش_اور_سیلاب_مرنے_والوں_کی_تعداد_میں_اضافہ
ہندوستان کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد پچپن ہوگئی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • تمل ناڈو میں شدید بارش اور سیلاب، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

ہندوستان کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد پچپن ہوگئی ہے

ریاست تامل ناڈو کے کئی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث ریل اور سڑک کانظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے - ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے سب سے زیادہ ہلاکتیں کوڈّا لور ضلع میں ہوئیں جہاں اب تک ستائیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے - ریاست کے سینٹ تھامس ماؤنٹ اور ویلاچیری کے ساتھ ساتھ چنئی کے جنوبی علاقوں میں پانی بھرگیا ہے جس کےباعث ریلوے پل پانی میں ڈوب گئے ہیں- اس درمیان چنئی ، ویلور ، تری ویلور اور کانچی پورسمیت شمالی اضلاع میں جمعے کو اسکول اور کالج بند رہے - ریاستی دارالحکومت میں دفتر اور کام پر جانے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا - دفترجانے والوں کو گھٹنے اور کمر تک کے پانی سے گذرنا پڑا ہے - ریل کی پٹریاں پانی میں ڈوب جانے سے چنئی سے روانہ ہونے والی ٹرینیں منسوخ ہو گئیں - ریاست کی وزیراعلی جے للیتا نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے چار چار لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے - دریں اثنا محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹے کے دوران مزید بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے -