ہندوستان میں ہفتہ وحدت اور عید میلادالنبی (ص) کی تقریبات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i202353-ہندوستان_میں_ہفتہ_وحدت_اور_عید_میلادالنبی_(ص)_کی_تقریبات
ہندوستان کے مختلف علاقوں میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تقریبات کا انعقاد
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۳:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ہفتہ وحدت اور عید میلادالنبی (ص) کی تقریبات
    ہندوستان میں ہفتہ وحدت اور عید میلادالنبی (ص) کی تقریبات

ہندوستان کے مختلف علاقوں میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تقریبات کا انعقاد

ہفتہ وحدت کے آغاز کے ساتھ ہی ہندوستان کے مختلف علاقوں سے جشن عید میلاد النبی (ص) مذہبی عقیدت و احترام سے منعقد کئے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں-

دہلی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے مختلف علاقوں بالخصوص لکھنؤ ، بمبئی ، حیدر آباد ، کلکتہ ، دہلی اور کشمیر سمیت مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے عقیدت مندوں نے عید میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا اور پیغمبر اسلام (ص) سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا-

اس مناسبت سے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں جس میں ہندو اور سکھ بھی موجود تھے مقررین نے حضرت رسول اکرم (ص) کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا سے ظلم و تشدد کے خاتمے کا واحد راستہ پیغمبر رحمت (ص) کی تعلیمات کی پیروی ہے-

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے بارہ سے سترہ ربیع الاول تک کے ایام کو ہفتہ وحدت قرار دیا ہے-