ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i204284-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_پولیس_اور_مظاہرین_میں_جھڑپیں_متعدد_زخمی
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، متعدد زخمی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ہمارے نمائند کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں لوگ نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں کی سڑکو ں پر آئے انہوں نے سیکورٹی فورس کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی مبینہ ہلاکت کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے سیکورٹی فورس پر مذکورہ نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں ہلاک کرنے کا الزام لگا یا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان سیکورٹی فورس کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔ پلوامہ اور نوہٹہ کے علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شید جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال کیا۔