ہندوستانی وزیراعظم نے پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i205887-ہندوستانی_وزیراعظم_نے_پٹھان_کوٹ_ایئربیس_کا_دورہ_کیا
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بننے والے پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیراعظم نے پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ کیا

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بننے والے پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ کیا ہے۔

نئی دھلی سے ہمارے نمائند کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی جب پٹھان کوٹ ایئر بیس پہنچنے تو فوج اور فضائیہ کے اعلی افسران نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر انہیں دہشت گردانہ حملے اور جوابی اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔بعد ازا ں اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے سیکورٹی فورسز کی فیصلہ سازی اور جوابی اقدامات کوسراہا ۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پٹھان کو ایئر بیس پر حملے کو سیکیورٹی کی ناکامی قرار دیاہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہندوستان کے علاقے پٹھان کوٹ میں ہندوستانی ایئر بیس پر دہشت گردانہ حملے میں جو دن تک جاری رہا، سات ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔ یہ حملہ چھے دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ختم ہوا تھا۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں جیش محمد نامی گروپ ملوث ہے جس کے دفاتر پاکستان میں ہیں۔ہندوستان کے وزیراعظم نے رواں ہفتے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونی بات چیت کرتے ہوئے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے ایک ایسے وقت پر ہوا جب دونوں پڑوسی ممالک باہمی تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کو دور کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مذاکراتی عمل پھر سے شروع کرنے کی تیار کر رہے ہیں۔درایں اثنا پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک ہند مذاکرات کا شیڈول ابھی تک برقرار ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان مذاکرات پندرہ اور سولہ جنوری کو اسلام آباد میں ہونگے۔