ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i206535-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_مظاہرہ
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک طالب علم کی لاش ملنے کے بعد سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک طالب علم کی لاش ملنے کے بعد سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک طالب علم کی لاش برآمد ہونے کے بعد جمعرات کے روز سری نگر میں سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں پولیس کی مداخلت سے تشدد پھوٹ پڑنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

مظاہرین نے ہندوستانی فوج پر انجینئرنگ کے ایک طالب علم اویس بشیر ملک پر تشدد اور اس کے قتل کا الزام لگایا ہے جبکہ ہندوستانی فوج نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ البتہ اس جھڑپ میں کسی کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔